باقی 10کھلاڑی کیا کررہے ہیں،احمد شہزاد کی بابر کی حمایت

 باقی 10کھلاڑی کیا کررہے  ہیں،احمد شہزاد کی بابر کی حمایت

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے ایکس پر احمد شہزاد نے سوال کیا کہ توقعات کا بوجھ ہمیشہ ایک کھلاڑی پر ہی کیوں پڑتا ہے ۔

 ہاں بابر اعظم آؤٹ آف فارم ہیں، لیکن ان پر ہمیشہ دباؤ کیوں رہتا ہے ، کرکٹ ٹیم گیم ہے ، باقی 10 کیا کررہے ہیں، وہ قلندرز کے خلاف رسک لے رہے تھے جو صحیح طریقہ تھا، باقی بیٹرز کہاں ہیں، احتساب سلیکٹو نہیں ہوسکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں