النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5فیصد حصص کی پیشکش

لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے کی خبریں سامنے آگئیں۔
ہسپانوی اخبار کیمطابق سعودی کلب النصر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی پیشکش کررہا ہے جبکہ کلب نے رونالڈو کو 5 فیصد حصص کی پیشکش بھی کی ہے لیکن یہ معاہدہ محض ایک سال کیلئے ہوگا۔