پاک بنگلادیش سیریز کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے ۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کل پاکستان کے دورے پر پہنچے گی ۔ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیزکے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ء کے تحت ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کا شیڈول ہے ، ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28مئی، دوسرا 30مئی اور آخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہوگا جبکہ سیریز کے تینوں میچز لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔