پاکستان کیخلاف منفی خبریں چلائی جاتی ہیں:سبرینہ فلز

 پاکستان کیخلاف منفی خبریں چلائی جاتی ہیں:سبرینہ فلز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آسٹریا کی چار مرتبہ کی اولمپیئن و سابق عالمی چیمپئن سبرینہ فلز موزر کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان آکرہمیشہ بہت پیار ملا، پاکستان کیخلاف منفی خبریں چلائی جاتی ہیں، دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جانا چاہیے ، کے ٹو سر کرنا ایک بہت مشکل ٹاسک ہے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) جنید عالم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوے سبرینہ فلز موزر نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کیلئے کردار ادا کروں گی جبکہ پاکستان میں لڑکیوں کیلئے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سائیکل خراب ہوگئی لیکن میری عام شہریوں نے مددکی،کے ٹو کیلئے میں اپنے آپ کو چیلنج کرتی ہوں، جوڈو سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے ۔ جوڈو کو پروموٹ کرنا میرا خواب ہے ۔ سبرینہ فلز موزرکا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دل میں بستا ہے ، پاکستان میرا گھر ہے ، پاکستان سے متعلق منفی خبروں کی میں ہر جگہ تردید کرتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں