آفریدی نے بھارت سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کو جھوٹا قرار دیدیا

آفریدی نے بھارت سے منسوب  سوشل میڈیا پوسٹ کو جھوٹا قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود منسوب بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو جھوٹ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے متعلق ایک پوسٹ زیر گردش کررہی تھی کہ بھارت کی کرکٹ ٹیکنالوجی کو دیکھا جائے تو 10 سال پیچھے ہے ، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے ۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے ۔قبل ازیں پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی مسلح افواج کے جواب پر شاہد آفریدی نے بھارت کی انتہاپسند حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں