شاہین ، رضوان، حارث،شاداب کی بگ بیش کیلئے رجسٹریشن

شاہین ، رضوان، حارث،شاداب کی بگ بیش کیلئے رجسٹریشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔ڈرافٹ کے لئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔۔۔

 پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے ۔بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں۔بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں۔ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں