پہلا ویمنز کلب فٹبال ورلڈ کپ جنوری میں شروع ہوگا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)پہلا ویمنز کلب فٹ بال ورلڈ کپ آئندہ سال جنوری میں شروع ہوگا، فیفا نے باقاعدہ طور پر تصدیق کردی ہے۔
16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہر 4 سال بعد منعقد کیا جائے گا اور یورپی لیگز کے ڈومیسٹک سیزن کے آخر میں جبکہ ویمنز چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے درمیان ہوگا۔