کینیڈین سوئمنگ،سمر میکنٹوش نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

وکٹوریہ (سپورٹس ڈیسک)کینیڈین کی 18 سالہ تیراک سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔سمر میکنٹوش نے کینیڈین سوئمنگ ٹرائلز میں 200 میٹر میڈلے مقابلے کے دوران عالمی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
کینیڈا کے مشہور شہر وکٹوریہ میں کھیلے گئے مقابلے میں سمر میکنٹوش نے جو عالمی ریکارڈ قائم کیا اس کا ریکارڈ وقت 2 منٹ 05.7 سیکنڈ رہاجو سمر میکنٹوش کا اس ایونٹ میں تاریخ کا تیسرا مختصر ترین وقت تھا۔18 سالہ اس ایونٹ میں تیراکی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔سمر میکنٹوش سے قبل ہنگری کی تیراک کاٹینکا ہوسزو نے 2015 میں 2 منٹ 06.12 سیکنڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ سمر میکنٹوش نے اس سے قبل 400 میٹر فری سٹائل مقابلے میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔مزید برآں کینیڈین ٹین ایجر نے 800 میٹر فری سٹائل میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔