پاکستان کو رانا نعیم جیسے ہاکی کوچز کی ضرورت:مشیرِ وزیراعظم

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )مشیرِ وزیراعظم رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کو رانا نعیم جیسے جدید ہاکی کو سمجھنے والے باصلاحیت کوچز کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین ہاکی لیگ چیمپئن انڈر-14 اور سینئر کوچ رانا نعیم اور ان کے بھائی محمد اشفاق المعروف "چاچو" سے ملاقات کے دوران کیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستانی ہاکی کی بہتری اور سنہری دور کی واپسی اسی صورت ممکن ہے جب ہم ہاکی میں عالمی سطح کی جدید تکنیک اور تربیتی انداز کو اپنائیں۔