نکولس پوران کا عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وائٹ بال کپتان نکولس پوران نے 29 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
29 سالہ نکولس پوران ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز اور 106 ٹی ٹونٹی میں 2275 رنز بنائے ۔نکولس پوران نے سماجی رابطوں کی اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کھیل جس سے ہم پیار کرتے ہیں ، خوشی، مقصد، ناقابل فراموش یادیں اور ویسٹ انڈیز کے لوگوں کی نمائندگی کا موقع ملنا ، یہ سب میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔یہ سب میرے لئے ایک اعزاز ہے میں ہمیشہ اس کو یاد رکھوں گا۔