ٹیسٹ کرکٹ کا سلطان بننے کی دوڑ آج سے شروع

ٹیسٹ کرکٹ کا سلطان بننے کی دوڑ آج سے شروع

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ پر کس کی ہوگی حکمرانی؟آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل معرکہ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو میں 29 سالہ لنگی نگیدی نے کہا کہ یہ موقع ان کے کیریئر اور جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے ، اگر ہم یہ ٹائٹل جیت لیں تو یہ سرخ گیند والی کرکٹ کی طرف دوبارہ توجہ مبذول کرا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ موقع ہمارے لیے کتنا اہم ہے ۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم کئی بار کامیابی کے قریب پہنچے مگر کامیاب نہ ہو سکے ، اب یہ خواب سچ ہونے کے قریب ہے ۔لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلنے کا سابقہ تجربہ رکھنے والے نگیدی نے کہا کہ اس بار دباؤ میں توازن ہے اور تیاری بھی مکمل ہے ، میں خود کو بہت پراعتماد محسوس کر رہا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں