نووک جوکووچ سے علیحدگی کے بعد اینڈی مرے کوچنگ کیلئے تیار

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے نے سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے ساتھ کوچنگ شراکت سے صرف چھ ماہ بعد علیحدہ ہوگئے۔۔۔
اور وہ اب دوبارہ کوچنگ کے لئے تیار ہیں۔ 38 سالہ اینڈی مرے نے کہا کہ میں نے تاحال کوچنگ کے شعبے کو مسترد نہیں کیا ہے ۔ مرے 2024 کے پیرس اولمپکس کے بعد گزشتہ موسم گرما میں ریٹائر ہو گئے تھے ۔اینڈی مرے نے رواں سال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جوکووچ کے لئے کوچنگ کے شعبے میں کام کیا تھا۔