نسیم، عامر ، علی رضا کونظر انداز کرنیکی وجہ سامنے آ گئی

نسیم، عامر ، علی رضا کونظر انداز کرنیکی وجہ سامنے آ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ، عامر جمال اور علی رضا کو دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف دوروں سے نظر انداز کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنائے گا جبکہ نوجوان بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی سپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے ۔فاسٹ بولر علی رضا کو فلڈ لائٹس میں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے ، جس کیلئے انکا علاج کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے ، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں