ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا:شاہین آفریدی

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا:شاہین آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی فاسٹ بالراور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اچھا اقدام ہے ، اچھے اقدام کو سپورٹ کرنا چاہیے ، حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

 ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ہم سکولوں میں بھی جائیں گے ، میڈیاسے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ کرکٹ پاکستان میں سب سے بڑا کھیل سمجھا جاتا ہے ، قومی کرکٹ میں حالات تبدیل ہوئے ہیں وقت دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ سب کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو اُجاگر کرنا چاہیے ۔سی ای او لاہور قلندرز رانا عاطف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ناظم الامور نے ہماری درخواست پر لاہور آ کر میچ دیکھا،پی ایس ایل ٹرافی کو امریکا بھی لے کر جا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے 4 میں سے 3 سیزن میں ٹرافیاں جیتیں۔ اچھا خاصا میچ پنڈی میں چل رہا تھا انہوں نے ڈرون بھیج دیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، ہم صرف صلاحیت دیکھیں گے ، قلندرز بچوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ رانا مشہود کی مدد سے پاکستان خواتین کا ٹیلنٹ دنیا کو دکھائیں گے ، پاکستان کے ہر کونے کے بچے کو موقع دینا چاہتے ہیں، بہترین ٹیلنٹ کو اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دیں گے ، ہم اپنے انٹرنیشنل ایکسچینج پروگرام میں بھی بچے بھیجیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں