محمد یوسف بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے ۔
محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے ۔محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھے ، البتہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے ۔ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔