نئے حارث اور شاہین آفریدی تلاش کرینگے :رانا مشہود احمد

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔۔۔
پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، پی ایس ایل کا شاندار انعقاد پوری دنیا نے دیکھا، کھیلوں میں دنیا بھر میں پاکستان نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ۔ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ تعلیم اور کھیل کے میدان میں بہترین موقع فراہم کرنا ہے ،لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کامیاب ترین پروگرامز میں سے ایک تھا، ہم گراس روٹ لیول سے نئے شاہین آفریدی اور حارث روف تلاش کریں گے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاآغازکوئٹہ سے کرینگے ۔