فن ایلن کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

فن ایلن کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے اوکلینڈ کولیزیم، کیلیفورنیا میں کھیلے گئے ابتدائی میچ میں 26 سالہ فن ایلن نے کے دوران اپنی اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا ڈلا۔اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔کیوی بلے باز فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف  تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے ، اس کے بعد فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں