ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی

ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دیدی۔۔۔

 یہ تبدیلیاں ٹیسٹ فارمیٹ میں 17 جون، ایک روزہ فارمیٹ میں 2 جولائی اور ٹی 20فارمیٹ میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔موجودہ قانون کے مطابق مینز ون ڈے کی ہر اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال ہوتی ہیں، یعنی دونوں اینڈز سے ایک ایک گیند۔ قانون میں تبدیلی کے بعد اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور کے اختتام تک دو نئی گیندیں استعمال ہوں گی اور 34 ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دو میں سے ایک گیند کا انتخاب کرے گی جس کو 35 سے 50 اوورز تک استعمال کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں