انگلینڈ، بھارت ٹیسٹ سیریز: اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

انگلینڈ، بھارت ٹیسٹ سیریز: اینڈرسن  ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

لارڈز (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔۔۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ 14 جون کو ہونا تھی، جو طیارہ حادثے کے باعث ملتوی کردی گئی۔دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت سے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، ٹرافی کو نام دینے کی لانچنگ تقریب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سائیڈ لائن پر 14 جون کو رکھی گئی تھی۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کو جیمز اینڈرسن اور سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹرافی کا نام دیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز رواں ماہ شروع ہونا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں