نیشنز ہاکی کپ:پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں آج میزبان ملائیشیا کیخلاف کل مدمقابل آئے گی۔۔۔
پاکستانی ٹیم ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہونگے ۔