ڈیوڈ وارنر کا ایئر انڈیا کیساتھ کبھی بھی پرواز نہ کرنے کا عزم

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے حالیہ طیارہ حادثہ جس میں 274 افراد کی ہلاکت کے بعد ایئر انڈیا کے خلاف کبھی بھی پرواز نہیں کرنے کا عزم کیا ہے ۔
وارنر نے ایئر انڈیا کے ایک سابق ملازم کی مبینہ پوسٹ شیئر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ڈریم لائنر کو مسائل معلوم تھے ۔وارنر نے ریاستہائے متحدہ کے سینیٹر جوش ہولی کا وژن بھی پوسٹ کیا جنہوں نے حال ہی میں بوئنگ کے سی ای او ڈیو کالہون کو 737 حفاظتی خطرات پر گرل کیا۔