گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے دوران پاکستان کے 4 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے ۔پاکستانی کرکٹر محمد نواز ، خواجہ نافع ، سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو مختلف فرنچائز ز نے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔
سعود شکیل گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان ہوبارٹ ہیوریکین کی ٹیم میں شامل ہیں۔خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری ہوچکا ہے تاہم ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے ۔