کراچی میں جدید سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان سپورٹس کلب کا افتتاح

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں۔
کراچی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان سپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے سپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے ، ہر وہ کھلاڑی جو چیمپئن بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے اسے جے کے سپورٹس کلب کی سہولت مفت حاصل ہوں گی۔