جنوبی افریقہ کی جیت ٹیسٹ کرکٹ کے جذبات فراہم کریگی

لندن (سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش بیٹر کیون پیٹرسن نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد اسے جذباتی لمحات سے بھرپور ٹیسٹ میچ قرار دیا ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، پہلی اننگز میں پروٹیز کو کینگروز کے خلاف بڑے خسارے کا سامنا تھا، تاہم ٹیما باووما کے بروقت فیصلوں نے جیت کی راہ اہموار کی۔جنوبی افریقہ اپنے سر پر ٹیسٹ چیمپئن کا تاج سجا چکا ہے ، اپنے آبائی ملک کے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد کیون پیٹرسن نے ٹیسٹ میچ کی اساس اور اس سے جڑے لوگوں کے جذبات کی تعریف کی۔پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''جنوبی افریقہ کی جیت ہر کسی کو وہ جذبات فراہم کرے گی جو صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کر سکتی ہے ۔