نیشنز کپ ہاکی:پاکستان،ملائشیا کامیچ 3-3گول سے برابر

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3گول سے برابر ہوگیا۔ملائشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
پہلے ہی کوارٹر میں احمد ندیم اور عبدالرحمان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، اس کے بعد 3 کوارٹرز تک گرین شرٹس کی برتری قائم رہی۔اس کے بعد صورتحال کچھ تبدیل ہوئی اور آخری کوارٹر میں ملائشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور دو گول بناکر مقابلہ برابر کر دیا۔کچھ لمحوں بعد پاکستانی پلیئر رانا وحید اشرف نے گول بناکر پھر گرین شرٹس کو برتری دلائی لیکن دو منٹ بعد ملائشین ٹیم نے گول بنا کر میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا مقابلہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔