آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

 آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا یکم اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو کولمبو میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شیڈول میچز کے مطابق 2 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،5اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بھارت ، 15اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 18اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،21اکتوبر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اور 24اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا (آخری گروپ میچ) کھیلا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں