سٹرونگ مین کا ٹائٹل جیتنے والے نوح دستگیر کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)ورلڈ سٹرونگ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت کر سٹرونگ مین کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے۔۔۔
قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ اپنے اعزازات کے ساتھ آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گے ہیں، قومی ہیرو کو ریلی کی شکل میں ان کے گھر لایا گیا ،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاورکیے گئے، نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا اب ان کی تمام تر توجہ اولمپکس مقابلوں پر مرکوز ہے ۔