سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت ایشیاکپ کھیلنے کیلئے تیار

سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت ایشیاکپ کھیلنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان او ربھارت کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں حصہ لے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا۔۔۔

 کیونکہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے ۔ایونٹ کی میزبابی یو اے ای کرے گا تاہم میزبانی کے رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے ، ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہو سکا۔فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان یا بھارت ایونٹ سے کوئی بھی دستبردار ہوتا ہے تو ایونٹ کے میڈیا حقوق رائٹس (جو 170 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ان پر اثر پڑ ے )گا) اس لیے ایشین کرکٹ کونسل نے مبینہ طور پر صورتحال کو زیادہ پیچیدہ نہ بنانے اور ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اگر ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل ہوتا ہے تو یہ چوتھی بار ہوگا کہ ملک ایونٹ کی میزبانی کرے گا ۔واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاکپ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا مقصد ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں