سپر لیگ کیلئے سینئر منیجر کا نیا عہدہ تخلیق

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سینئر منیجر پی ایس ایل کا نیا عہدہ تخلیق کردیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر منیجر کی ذمہ داریوں میں پی ایس ایل آپریشنز کی کامیاب منصوبہ بندی اور ان کے انعقاد، بجٹ کی تیاری، آئی سی سی اور پی سی بی کے قواعد کی پاسداری، فرنچائزز اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطہ، مختلف پی ایس ایل امور کی انجام دہی کیلئے منتظمین کی معاونت شامل ہوگی۔