فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک کھلاڑیوں کیلئے الیکٹرک گاڑیاں

تاشقند(سپورٹس ڈیسک)ازبکستان کی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 2026 فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے سے نواز دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایشین فٹبال کوالیفائر میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک صدر مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 چینی الیکٹرک کاریں تحفے میں دے دیکر جشن منایا۔