ایک میچ میں 3سپر اوور،ٹی20میں نئی تاریخ رقم

ایک میچ میں 3سپر اوور،ٹی20میں نئی تاریخ رقم

کٹھمنڈو(سپورٹس ڈیسک )نیپال، نیدرلینڈز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادئیے گئے۔

گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے ایک وکٹ پر 19 رنز بنائے ، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 19 رنز بنالئے ۔ اسی مقابلے میں دوسرا سپر اوور دیکھنے کو بھی ملا جہاں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، نیپالی بیٹر ہدف کے تعاقب کیلئے میدان میں اترے اور وہ بھی صرف 17 ہی رنز بناکر سکے ، یوں میچ تیسری بار ڈرا ہو گیا۔انتہائی دلچسپ میچ کا تیسرا سپر اوور بھی رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوا، اب نیپال نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ بغیر کوئی رنز بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھی اور یوں نیدرلینڈز کو جیت کیلئے محض ایک رن کا ہدف ملا جہاں مائیکل لیویٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو میچ جتوا دیا، یہ ٹی 20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں 3 سپر اوورز پر میچ کا نتیجہ سامنے آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں