مسٹر ایشیا باڈی بلڈنگ،انعام اللہ خان کا سلور میڈل

مسٹر ایشیا باڈی بلڈنگ،انعام اللہ خان کا سلور میڈل

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)مسٹر ایشیا فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں انعام اللہ خان نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دو روزہ مقابلوں میں مختلف ایشیای ممالک کے ایتھلیٹس مدمقابل ہوے ۔ ایونٹ انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی ہوا جس میں انعام اللہ نے بہترین جسمانی فٹنس، فنِ پوزنگ کی بدولت سلور میڈل جیتا۔ پاکستان فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں میڈل جیت کر انعام اللہ نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں