17 سالہ فٹبالر سے تعلقات ائیرہوسٹس کو قتل کی دھمکیاں
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپنیش فٹبالر لامین یامل کیساتھ مبینہ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر کے بعد تنقید کی زد میں آنیوالی 30 سالہ ائیرہوسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
سپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان سٹرائیکر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ فاٹی وازکوز پر ایک کم عمر کھلاڑی کے ساتھ "نامناسب تعلق" رکھنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔