ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے :رانا مشہود خاں
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے۔
وزیراعظم نوجوانوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلئے مختص فنڈز پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد اجلاس ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔