گال ٹیسٹ:بنگلہ دیش کے پہلی اننگز میں 9وکٹوں پر 484رنز
گال(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔
بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا کیخلاف کپتان نجم الحسین شانتو کی 148، لٹن داس کی 90 اور مشفق کے 163رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 484 رنز بنالیے ہیں۔مشفق نے ایک گیند کرائے بغیر 15 ہزار 502 رنز مکمل کر کے گلکرسٹ کے بغیر کوئی گیند کرائے 15 ہزار 461 رنز کا ریکارڈ توڑا۔