دیپالپور میں قومی سطح کے شوٹنگ بال میچ کا انعقاد

دیپالپور (تحصیل رپورٹر)پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے دیپالپور میں قومی سطح کے شوٹنگ بال میچ کا انعقاد۔۔۔
پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نمائشی میچ میں انٹرنیشنل اور قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔3سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان گرین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان وائٹ کو دو ایک سے شکست دی ۔شائقین کی کثیر تعداد میچ سے محضوظ ہوئی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔