میلبورن سٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

 میلبورن سٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

میلبرن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رؤف میلبورن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔

 میلبورن میں گفتگو کرتے ہو ئے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے ۔میکس ایبٹ نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھرمیلبورن سٹارز کا حصہ ہیں۔میکس ایبٹ نے کہا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے ، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں