چیس فیڈریشن میں سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے انتخابی شیڈول

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق انتخابی عمل بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی سپورٹس پالیسی 2005، سپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ پولنگ 7 جولائی کو صبح 11 بجے پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔