پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت کوچنگ کورس

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی  ایشن کے تحت کوچنگ کورس

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ نیشنل کوچنگ کورس 26 جون سے 28 جون تک بٹہ کنڈی، ناران میں شروع ہو گا۔

 گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ تین روزہ کورس میں تھروبال، کیچ بال، ہینڈ بال، پاور لفٹنگ، روپ سکیپنگ اور پیکل بال پر لیکچرز اور پریکٹس کروائی جائے گی۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں