قومی کراٹے چیمپئن شپ ،مردوں میں آرمی کا راج

 قومی کراٹے چیمپئن شپ ،مردوں میں آرمی کا راج

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ سجائے جانے والے مردوں کی 31ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ اور خواتین کے 17ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ کا میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔۔۔

اور تیسرے دن کے اختتام پر ہونے والے مقابلوں میں مردوں میں مکمل طور پر پاکستان آرمی اور خواتین مقابلوں میں پاکستان واپڈا کا راج برقرار رہا ،پاکستان آرمی کی ٹیم نے مردوں کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں پانچ سونے ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی کے حصول کو اپنے لیے مزید سہل بنا دیا ہے ،اسی طرح خواتین مقابلوں میں پاکستان واپڈا کھیل پر اپنی مکمل گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس کی کھلاڑیوں نے اب تک پانچ سونے اور تین چاندی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت کو مزید مستحکم کر دیا ہے جبکہ پاکستان آرمی دو سونے اور دو چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے مردوں میں تیسرے روز اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت کے پی کے ، کے محمد ابرار اج ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کی موجودگی میں اپنے صوبے کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں سرخرو رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں