ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

 ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں دفاعی چیمپئن اویس منیر،عالمی چیمپئن محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شب کے دوسرے روز اویس منیر نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت کر پری کوارٹر میں رسائی پائی ۔ اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دیے کر ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ بنائی، محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 سے مات دی۔محمد آصف اگلے میچ میں سری لنکا کے ارشاتھ محمد طحٰہ سے 4-3 ہارنے کے باجود پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب رہے ۔سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے محمد مشرف کو 0-4 سے قابو کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں