چترال نے گلگت کو ہرا کر شندور پولو فیسٹیول 2025 جیت لیا

چترال نے گلگت کو ہرا کر شندور پولو  فیسٹیول 2025 جیت لیا

گلگت(سپورٹس ڈیسک )شندور پولو فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پولو فیسٹیول 2025 کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ آخری روز تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔

 ،اختتامی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے ،علاوہ ازیں روایتی کیلاشی رقص بھی پیش کیا گیا جس سے حاضرین انتہائی محظوظ ہوئے ، مہمانِ خصوصی نے پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں