مائیکل وان نے شاہین آفریدی کو بابر اعظم سے بہترٹی 20کھلاڑی قرار دیدیا

لندن(سپورٹس ڈیسک ) سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی 20 فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مائیکل وان نے کہاکہ بابر اعظم بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ٹیموں میں فٹ نہیں بیٹھتے ، بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی ٹونٹی میں جگہ مشکل ہے ۔انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے میچ ونر ہیں جبکہ انہوں نے عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے اہم اور مؤثر کھلاڑی قرار دیا۔