اٹالین اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے اٹلی میں شروع
روم(سپورٹس ڈیسک ) اٹالین اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے مونٹی ارجنٹیریو، اٹلی میں شروع ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اٹلی کے مردوں کا قومی اوپن گالف ٹورنامنٹ ہے ، اس کی بنیاد 1925 میں رکھی گئی تھی اور سوائے 1933 اور دوسری جنگ عظیم کے دوران، 1960 تک ہر سال کھیلا جاتا رہا ہے ۔