وزیر اعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی سی سی ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ ثناء میر نے خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔