فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ کا ٹاپ 16راؤنڈ آج شروع ہوگا
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام امریکا میں جاری کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ آج شروع ہوگا۔
عالمی پالمیراس کلب، بوٹافوگوکلب،بینفیکا کلب، چیلسی کلب،پیرس سینٹ جرمین کلب،انٹرمیامی کلب، فلیمنگوکلب ، بائرن میونخ کلب، انٹرمیلان کلب، فلومیننس کلب، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کلب،الہلال کلب،ریال میڈرڈکلب،یووینٹس کلب،بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب اور مونٹیری کلب نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔