سوشل میڈیا کی وجہ سے بابر اپنا گیم ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے :فہیم اشرف

سوشل میڈیا کی وجہ سے بابر اپنا گیم ایڈجسٹ  کرنے کی کوشش کر رہے :فہیم اشرف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہاہے کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر لوگوں کی تنقید کے بعد اپنا گیم تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے سٹرائیک ریٹ پر تنقید کے دوران بابر اعظم کے قدرتی کھیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں قابل ذکر نام 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نہیں کھیلتے ۔ ہاں ہم نے ان کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا لیکن کسی کھلاڑی کے فطری کھیل کو نہیں بدلنا چاہیے ۔ بابر جس طرح سے اپنے شاٹس کھیلتا ہے اگر آپ مجھ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں تو یہ غلط ہے ، اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کو کہیں، تو یہ غلط ہے ۔ اگر آپ بابر کو وہاں سے باہر رہنے اور میچ جیتنے کو کہیں گے تو وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں