قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔۔۔

اور 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی۔ ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔ تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں