بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑی ترجیح ، شاداب آؤٹ

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں  نوجوان کھلاڑی ترجیح ، شاداب آؤٹ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا انتخاب کرلیا ۔ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے ، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

 پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ سکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے ۔لیگ سپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف سکواڈ میں ہوں گے ، البتہ 3 میچ نہیں کھیلیں گے ۔ٹیم میں سلمان مرزا کی شمولیت کا امکان ہے ۔شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔ صفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے ۔فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فٹ نہیں۔کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے منتخب کردہ سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، مائیک ہیسن چھ جولائی کو پاکستان پہنچیں گے ۔قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہیں، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں