ومبلڈن اوپن ٹینس:سنر، جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں داخل
لندن (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار نووک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لوکا نارڈی کو شکست دی۔ جوکووچ نے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈرمولر کو مات دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ،امریکا کی ٹینس سٹار کوکوگف ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 25 سالہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا اولیگزینڈرا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں کوکوگف کو نہ صرف اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔